ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل منصوبے کیلئے تین کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی

ہفتہ 28 فروری 2015 15:57

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل منصوبے کیلئے تین کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی،ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو پہلے ایل این جی ٹرمینل منصوبے کیلئے تیرہ کروڑ 33 لاکھ ڈالردرکار ہیں،بینک نے تین کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے،مزید دس کروڑ ڈالر قرض مقامی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے حاصل کیا جائیگاایل این جی ٹرمینل منصوبے سے پاکستان کو سالانہ تیس لاکھ ٹن ایل این جی حاصل ہوگی جس سے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جائے گادرآمدی ایل این جی سے تیل کے درآمدی بل میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت بھی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :