سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ متوقع

ہفتہ 28 فروری 2015 15:55

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)مالی سال کے اختتام سے قبل حکومتی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث، سیمنٹ کی فروخت میں چھ فیصد اضافے کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال سیمنٹ کی فروخت دو کروڑ سولہ لاکھ ٹن تھی جو رواں سال دوعشاریہ چھ فیصد اضافے سے دو کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی جانب سے بڑی مقدارمیں افغانستان سیمنٹ کی برآمد اور جنوبی افریقی مارکیٹ میں پاکستانی سیمنٹ کے معیارپر تحفظات کی وجہ سے سیمنٹ کی برآمد دباؤ کا شکار رہے گی تاہم سرکاری تعمیراتی منصووبوں میں تیزی اس دباؤکو بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔ ماہرین مالی سال کے اختتام سے قبل سیمنٹ کی مقامی طلب میں ساڑھے نو فیصد اضافے کی توقع کررہے ہیں۔