ایس ای سی پی نے منسوخ شدہ رجسٹریشن والی 6 ہزار کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی،نان رجسٹرڈ کمپنیوں سے لین دین نہ کرنیکا انتباہ

ہفتہ 28 فروری 2015 15:16

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کمپنیوں کے ساتھ لین دین اور کاروبار میں محتاط رہیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے 6 ہزار ایسی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن کی رجسٹریشن گزشتہ5سال کے دوران منسوخ کی گئی ، ان کمپنیوں کی رجسٹریشن متعدد وجوہات کی بنا پر ختم کی گئی ، بعض کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر خود اپنی رجسٹریشن منسوخ کروائی۔

ایسی کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہے ، اب یہ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈنہیں اور ان کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے ،اگر جاری کی گئی فہرست میں سے کوئی کمپنی اب بھی کاروبار کر رہی ہے یا خود کو رجسٹر ڈکمپنی کے طور پر متعارف کروا رہی ہے تو یہ غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :