ٹیکس ادا کرنے والی ذمہ دار کمپنیوں کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ 21مارچ کو جاری کی جائے گی؛ایف بی آر

ہفتہ 28 فروری 2015 15:15

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ٹیکس ادا کرنے والی ذمہ دار کمپنیوں اور افراد پر مشتمل ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ اکیس مارچ کو جاری کی جائے گی اور اسے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فہرست آویزاں کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے اور نجی شعبہ صرف ا نہی افراد اور کمپنیوں سے لین دین کر یں اور بلیک لسٹ قرار پانے والی کمپنیوں اور افراد سے کاروبار کی صورت میں رجسٹرڈ افراد کو نقصانات سے بچایا جاسکے ۔