پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے باوجود فروری کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہو سکے، ایف بی آر کی وصولیوں میں 22ارب روپے کا شارٹ فال

ہفتہ 28 فروری 2015 15:15

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کے باوجود فروری کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہو سکے، ایک ماہ کے دوران ایف بی آر کی وصولیوں میں 22ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق فروری میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 210 ارب روپے رکھا گیاتھا۔ اِس دوران صرف188 ارب روپے جمع ہوئے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران ٹیکس کی مد میں1525 ارب روپے جمع ہوئے۔ 2691 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے اگلے چار ماہ کے دوران مزید 1171 ارب روپے جمع کرنا ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :