پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اختتام پذیر

ہفتہ 28 فروری 2015 14:07

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں” ایجوکیشن ووچرسکیم“ کا 13واں اور” نیو سکول پروگرام“ کادسواں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں منعقد ہونے والے اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 1495 پارٹنر سکولوں نے حصہ لیا ۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ گزشتہ روز یہ ٹیسٹ لاہور ، ننکانہ صاحب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں منعقد ہو ا ۔

متعلقہ عنوان :