سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 12اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 28 فروری 2015 14:07

سرگودھا(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 12مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب محمد اشفاق سکنہ چک 124جنوبی ‘ تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد اشرف سکنہ ساہیوال ‘ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد قاسم سکنہ چک 89 شمالی ‘ تھانہ ساجد شہید پولیس نے عبدالوہاب سکنہ شمشیر ٹاؤن اسی طرح دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھانہ کینٹ پولیس نے سرفراز خان ‘ قادر بخش سکنائے ساہیوال ‘ محمد یعقوب سکنہ بلاک 16 سرگودہا ‘ تھانہ لکسیاں پولیس نے نذرا عرف کاکا سکنہ دودہ ‘ تھانہ صدر بھلوال پولیس نے ارشد سکنہ اجنالہ ‘ تھانہ بھیرہ پولیس نے طاہر محمود ‘ عاکس محمود سکنائے چنیوٹ ‘ تھانہ ساہیوال پولیس نے عطاء اللہ سکنہ چک 117شمالی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :