حضرو ، قتل، اقدام قتل، اغواء و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم سردار خان سرداریہ بٹگرام سے گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 14:04

حضرو (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) قتل، اقدام قتل، اغواء اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث حضرو پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سردار خان سرداریہ بٹگرام سے گرفتار کر لیا گیا، عوامی سماجی حلقوں کا ڈی ایس پی حضرو سید شوکت شاہ گیلانی ، ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین، سرکل کی حدود میں درج مقدمات کے تمام مفرور چھپے اشتہاری ملزمان کو بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،ڈی ایس پی شوکت شاہ کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حضرو سرکل شوکت علی شاہ گیلانی کی اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم میں ایس ایچ او اٹک خورد طارق محمود، ایس آئی سکندر خان، یاسر خان اور پوری ٹیم نے زبردست کارروائی کے دوران تھانہ بٹگرام پولیس کے تعاون سے 5قتل ، اغواء اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم سرداریہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ نمبر 72/12بجرم 148/149-302مقدمہ نمبر285/12بجرم 458-302، مقدمہ نمبر 24/14بجرم 34-302مقدمہ نمبر 155بجرم365B عدالتی مفرور تھا، سابق ڈی ایس پی حضرو سید اکبر عباس کو ڈی پی او اٹک نے اس سلسلہ میں کئی بار ٹاسک دئیے مگر وہ خطرناک ملزم کو بوجوہ گرفتار کرنے میں ناکام رہے تھے، عوامی ، سماجی حلقوں نے سرداریہ کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی شوکت شاہ گیلانی اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں شوکت شاہ نے کہا کہ ملزمان خواہ کتنے ہی شاطر اور دور کہیں بلوں میں کہیں نہ چھپے ہوں انہیں چیلنج سمجھ کر گرفتار کریں گے اور عدالتوں سے سزا دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :