پنجاب حکومت صوبے میں زرعی انقلاب کیلئے کوشا ں ہے ،چودھری حبیب اللہ

ہفتہ 28 فروری 2015 13:59

اٹک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں زرعی انقلاب کیلئے کوشا ں ہے اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سر سبز و شاداب پنجاب کی تکمیل کی جاسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت کے ایک اہم اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت سے متعلق افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع میں زیتون کے درختوں کی کاشت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ضلع اٹک میں تحصیل اٹک، حسن ابدال، فتح جنگ اور حضرو کے تیس دیہات میں ہنگامی بنیادوں پر زیتون کے درخت لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں ضلع بھر میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی ہدایت پر چھ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس سارے معاملے کی نگرانی کریں گی۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو دو مارچ کوصبح ساڑھے نو بجے ڈی سی او آفس میں تربیت دی جائے گی جو دو ہفتہ تک جاری رہے گی ۔ اس میں تمام تحصیلداروں اور متعلقہ افسران کی شرکت یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :