رنبیر، کرینہ کے کزن لاہور پر فلم کریں گے

ہفتہ 28 فروری 2015 13:55

رنبیر، کرینہ کے کزن لاہور پر فلم کریں گے

ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) بولی وڈ میں زندہ دلوں کے شہر لاہور پر ایک تاریخی فلم بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “کے مطابق بولی وڈ اسٹارز کرینہ کپور اور رنبیر کپور کے کزن ارمان جین کو تقسیم ہند کے حوالے سے بننے والی تاریخی فلم 'جنے لاہور نئیں ویکیا او جمیاں ای نئیں' میں کام کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارمان جین جو اس سے قبل عارف علی کی فلم 'لے کر ہم دیوانہ دل' میں کام کرچکے ہیں، فلم ساز راجکمار سنتوشی کی اس نئی فلم کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ سننے پر انھیں یہ بہت اچھی لگی اور وہ فلم سائن کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ ارمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور وہ اس حوالے سے کافی پر جوش ہیں۔ فلم کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے ارمان نے کہا کہ فلم کی کاسٹ کافی بڑی ہے تاہم وہ ابھی دیگر اداکاروں کے بارے میں نہیں جانتے، ہاں لیکن وہ خود اس فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :