رنویر سنگھ گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 13:55

رنویر سنگھ گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

جے پور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے۔ رنویر سنگھ راجستھان کے شہر جے پور میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب ایک منظر کی عکس بندی کے دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور تیز رفتار گھوڑے سے نیچے گر گئے۔

(جاری ہے)

ان کے دائیں کندھے میں چوٹ لگی۔ رنویر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کے کندھے کی ڈریسنگ کی گئی۔ رنویر سنگھ ان دنوں فلم باجی راوٴ مستانی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے مقابل دیپیکا پڈوکون ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :