فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کیلئے ڈالر اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0109 فیصد سالانہ مقرر

ہفتہ 28 فروری 2015 13:11

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 27 فروری کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.0109 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 0.7609 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3146 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0646 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.2264 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.5236 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :