Live Updates

کپتان کا جادو چل گیا‘وینا ملک او راسد خٹک کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ہفتہ 28 فروری 2015 12:55

کپتان کا جادو چل گیا‘وینا ملک او راسد خٹک کا تحریک انصاف میں شمولیت ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے پندو نصائح کے نتیجے میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ دنوں وینا ملک اور ان کے شوہر سے دبئی میں ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

وینا ملک پہلے ہی کپتان کی فین ہیں اور کئی مواقع پر عمران خان کی تعریف کرچکی ہیں، عمران کی ملاقات کے بعد میاں بیوی نے باضابطہ پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وینا ملک اور اسد بشیر خٹک ا?ئندہ چند روز میں تحریک انصاف جوائن کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وینا اپنے شوہر کے ہمراہ ا?ئندہ چند روز میں پاکستان بھی آئیں گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :