بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ

ہفتہ 28 فروری 2015 11:58

بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے آج شام بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں ہرپال سیکٹر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کا منہ بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :