Live Updates

عمران خان عوام کی امید ہیں،پاکستان کا بہتر مستقبل عمران خان سے وابستہ ہیں،ملک سے وڈیرہ شاہی ،جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لئے اورسیز پاکستانیوں کو متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دینا چاہئے

پاکستان تحریک انصاف فرانس خواتین ونگ کی صدر آصفہ ہاشمی کاانٹرویو

ہفتہ 28 فروری 2015 11:53

پیرس(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) پاکستان تحریک انصاف فرانس خواتین ونگ کی صدر آصفہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان عوام کی امید ہیں اور پاکستان کا بہتر مستقبل عمران خان سے وابستہ ہیں،ملک سے وڈیرہ شاہی ،جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لئے اورسیز پاکستانیوں کو متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دینا چاہئے، اس مقصد کیلئے وہ مردوخواتین کے شانہ بشانہ کام کریں گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے عمران خان کے قافلے کے ساتھ وزیر ستان کاسفر کیا۔ خواتین ونگ فرانس کی صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے کہاکہ وہ ثابت کریں گی کہ خواتین ونگ یورپ بھر میں ایک منظم اور فعال قوت بن کر ابھرے گی۔ یورپ بھر سے خواتین کی طرف سے جو پیغامات ملے ہیں وہ حوصلہ افزاہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپ کا دورہ کرے گی اور سماجی مشن جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فرانس کی الیکٹڈ باڈی کی ویمن ونگ کی صدر بننا اعزاز کی بات ہے۔ سب نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اور میرے کام کو سراہا اس سے مجھے حوصلہ ملا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات