دلشان کو ابھی سے جے وردنے اور سنگاکارا کے جانے کا غم ستانے لگا

ہفتہ 28 فروری 2015 11:52

دلشان کو ابھی سے جے وردنے اور سنگاکارا کے جانے کا غم ستانے لگا
میلبورن (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء )سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان کو ابھی سے سینئر کھلاڑیوں کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے جانے کا غم ستانے لگا ۔

(جاری ہے)

تلکارتنے دلشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد دونوں سینئرز کی ایک ساتھ ریٹائرمنٹ ملکی کرکٹ کیلیے بڑا نقصان ہوگی، انھوں نے کہا کہ دونوں نے ملک کے لیے بہترین خدمات انجام دیں، میں جانتا ہوں کہ وہ بدستور نوجوانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔