کراچی ، لیاری کے علاقے دریاآباد میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 28 فروری 2015 11:50

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) کراچی کے علاقے لیاری دریاآباد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے دریاآباد میں پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ مقابلے کے دوران 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقابلے میں پولیس زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی پولیس اہلکار کلری تھانے میں تعینات تھا۔