ڈیرہ اسما عیل خان،سیکو رٹی خد شات کے باعث سکول تا حال بند،بچوں کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ

ہفتہ 28 فروری 2015 11:48

ڈیرہ اسما عیل خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) ڈیرہ اسما عیل خان میں سیکو رٹی خد شات کے با عث بند کیا جا نے والاا سکول تا حال دوبا رہ نہیں کھولا جا سکا۔اسکول میں 260بچے زیر تعلیم ۔

(جاری ہے)

16دسمبر کو پشاور ک کے آرمی پبلک ا سکول میں دہشت گر دی کے واقعہ کے بعد صوبے میں حفا ظتی لحا ظ سے غیر محفوظ اور چاردیواری کے بغیرا سکولوں میں حفا ظتی انتظا ما ت نیشنل ایکشن پلا ن کے مطا بق بہتر بنا نے کا حکم دیا گیا تھا۔

ڈیرہ اسما عیل خان میں تحصیل پروا کے علاقے عادل سپرا میں چا ردیواری کے بغیر بوائز پرا ئمری اسکول تقر یباً ڈیڑھ ما ہ سے بند ہے۔260اسکول میں 260 بچے زیر تعلیم ہیں۔اسا تذہ کے مطا بق 16جنوری کو تھا نے کے اے ایس آئی کے کہنے پرا سکول بند کیا گیا۔اسکول کے بچے مال مویشی چراتے ،گوبر کے اوپلے تھاپتے یا پھر گلی محلے میں خحیل کود کرتے واقت گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :