پشاور ،یکہ توت میں ایک کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 11:48

پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ بم ریموٹ کنٹرول تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں گندے نالے کے قریب بم برآمد ہوا۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیاگیا۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا جوایک کلو گرام وزنی تھا۔

متعلقہ عنوان :