درست لمحہ آنے پر میچ پر حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہوں ‘ اے بی ڈویویلیئرز

ہفتہ 28 فروری 2015 11:37

درست لمحہ آنے پر میچ پر حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہوں ‘ اے بی ڈویویلیئرز

میلبورن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنے بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ درست موقع کا انتظار کرتے ہیں اور جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ لمحہ آگیا ہے تو کھیل پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسا احساس ہر بار نہیں ہوتا کہ آپ کو لگنے لگے کے آپ باوٴلر سے ایک قدم آگے ہیں تاہم جب ایسا محسوس ہونے لگے تو آپ کو (ہٹ لگانے کی) کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کریز پر آنے کے بعد ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب آپ ایسا کرلیں تو پھر آپ گیم پر کسی حد تک کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساتھی بلے باز ریلے روسو نے شراکت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے وہ جارحانہ بلے بازی کرپائے کیوں کہ اس سے قبل کچھ وکٹیں گر گئی تھیں اور دباوٴ ٹیم پر آرہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریلے کی وجہ سے انہیں وکٹ آسان لگنے لگی جو کہ پچھلے 10 -15 اوورز میں مشکل دکھائی دے رہی تھی۔