11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی

ہفتہ 28 فروری 2015 11:21

11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے ..

برسبین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل یکم مارچ اتوار کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی شیڈول کے مطابق 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا پاکستان اپنا چوتھا میچ 4 مارچ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میکلین پارک نیپئر پانچواں 7 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایڈن پارک، آکلینڈ زور چھٹا اور آخری میچ 15 مارچ کو آئرلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گاواضح رہے کہ پاکستانی ٹیمابھی کوئی فتح حاصل نہیں کرسکی جس کے باعث سب سے آخری نمبر پرآگئی ہے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ماضی کی شکستوں کو بھول کر مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں ۔

متعلقہ عنوان :