پشاور: نیم قبائلی علاقے میں پولیس کی کاروائی، دو ملزمان گرفتار، دو فرار

ہفتہ 28 فروری 2015 11:12

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28 فروری 2015 ء) : پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس نے کاروائی کر کے دو ملزما ن ہادی اور گل جہان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آًمد ہوا ہے جبکہ دونوں شہری جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی سیٹیزن کارڈز بھی بناتے تھے پولیس نےہزاروں کی تعداد میں موجود تمام جعلی لائسنس اور جعلی کارڈز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ وہ لائسنس اور کارڈز بنا کر افغانیوں کو دیتےتھے. پولیس نے ان کے باقی ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :