اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟

جمعہ 27 فروری 2015 23:54

اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء)جمعرات کے روز اسکاٹ لینڈ کے شہری کیٹلن میکنیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹمبلر پر ایک ڈریس کی تصویر پوسٹ کی، اور کیپشن میں لکھا کہ 'میری مدد کریں، کیا یہ ڈریس نیلا اور کالا ہے یا سفید اور گولڈن؟ میں اور میرے دوست بہت پریشان ہیں اور ہم اتفاق نہیں کر پارہے۔' اور صرف اس ایک جملے نے انٹرنیٹ کی دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

میکنیل کا کہنا تھا کہ 'میرے دو قریبی دوستوں کی شادی تھی، اور دلہن کی ماں نے شادی کے جوڑے کی تصویر لے کر بھیجی۔ جب یہ تصویر لڑکی نے اپنے منگیتر کو دکھائی، تو دونوں ہی رنگ پر جھگڑنا شروع ہو گئے۔'ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا مل کر ہمیں بے وقوف بنا رہی ہے، اور ہماری آنکھوں اور ہمارے دماغوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ جوڑا نیلا اور کالا ہے۔ ارے واقعی یہ نیلا اور کالا ہی ہے۔ لیکن جب جولیان مور کہہ رہی ہیں کہ یہ سفید اور سنہری ہے، تو آپ ایک بار پھر سوچیے۔ انٹرنیٹ کی دنیا تقسیم ہو چکی ہے۔ ٹیم نیلا اور کالا سمجھتی ہے کہ وہی درست ہیں۔ جبکہ ٹیم سفید اور سنہری یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔