خانیوال پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ مویشی چور گرفتار کر لیا

جمعہ 27 فروری 2015 23:24

خانیوال( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا کسی صورت انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس سلسلہ میں بارہ میل سرائے سدھو اور نواں شہر سے بدنام زمانہ مویشی چور گینگ گرفتار کرکے 3لاکھ 27ہزار وپے مالیت کے مویشی برآمد کرلیے ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لطیفا گینگ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل اسلحہ کے زور پر بارہ میل سرائے سدھواور نواں شہر سے لوگوں کے قیمتی ڈھورڈنگر چوری کرکے لے جاتا تھا ۔لطیفا گینگ کی سرگرمیو ں کا نوٹس لتیے ہوئے ڈی ایس پی کبیروالہ اور ایس ایچ او سب انسپکٹر اقبال حسین شاہ تھانہ بارہ میل کو دفتر طلب کرکے سختی سے اس گینگ کو گرفتار کرکے لوگوں کے مسروقہ ڈھورڈنگر برآمد کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کچھ ضرور ی گائیڈ لائن دیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کبیروالہ اور ایس ایچ او بارہ میل نے تھانہ کے محنتی اور قابل جونےئر پولیس افسران اور جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور خبری بھی مامو ر کیے ۔ٹیم نے گینگ کی گرفتاری کیلئے شبانہ روز کاوشیں شروع کردیں اور بالآخر ٹیم کی کوششیں رنگ لائیں اور گینگ کے ملزمان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں محمد لطیف عرف لطیفا ولد فضل دین قوم جٹ سکنہ موہر ی پور سرغنہ اور اس کے ساتھی قسور عباس ولد رشید قوم کھوکھر سکنہ بارے والا اور ساجد ولد نظام قوم مچڑ سکنہ بارے والا شامل ہیں ملزمان نے سرقہ کیے گئے مویشی جن میں بکرے ‘بکریاں اور گائے وغیرہ جن کی مالیت 3لاکھ 27ہزار وپے بنتی ہے بھی برآمد کرلی ہے جبکہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ 2پسٹل 30بور اور درجنوں گولیا ں بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ہے ۔

لطیفاگینگ کے سرغنہ نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ وہ ساتھی بدل بدل کر وارداتیں کرتا رہا ہے ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید برآمدگی متوقع ہے ۔کبیروالہ کے دیہی اور شہری علاقوں کے معززین نے ڈی پی او خانیوال اور ان کی ٹیم کو لطیفا گینگ کو گرفتار کرکے لوگوں کے چھینے گئے مال مویشی کی برآمدگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ڈی پی او خانیوال نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :