نوابشاہ ، تیزرفتار کوچ نے 70بھیڑوں کو کچل دیا،ڈرائیور گرفتار

جمعہ 27 فروری 2015 23:23

نوابشاہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)نوابشاہ کے قریب بوچھیری روڈ پر تیز رفتار کوچ نے 70سے زائد بھیڑوں کو کچل کر ہلاک کردیا ہے، پولیس نے کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوابشاہ کے قریب کچی چودگی اسٹاپ پر روڈ کراس کرنیوالی100 سے زائد بھیڑوں پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار کوچ چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد بھیڑیں ہلاک جبکہ چروایا عبدالجمید سمیت کئی بھیڑیں زخمی ہوگئیں۔

چرواہے عبدالجمید زہری کا کہنا تھا کہ میں اپنی بھیڑوں کو روڈ کراس کرارہا تھا تو اچانک تیز رفتار کوچ نے میری بھیڑوں کو کچل دیا۔ عبدالمجید کا کہنا تھا کہ میری ایک بھیڑ 15سے 20ہزار روپے کی تھی اور میری 70بھیڑیں مرنے پر لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ، میرے گھر کی روزی روٹی کا سبب یہ بھیڑیں ہی تھیں ۔ بالوجاقبا پولیس اسٹیشن کی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔