قوانین کی اسلامی تشکیل کونسل کے فرائض منصبی میں شامل ہے ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،

اسلامی نظریاتی کونسل میں عصر حاضر کے مسائل کو اسلامی نقتہ نظر سے حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاؤں گا، نو منتخب ممبر

جمعہ 27 فروری 2015 23:23

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل میں عصر حاضر کے مسائل کو اسلامی نقتہ نظر سے حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاؤں گاقوانین کی اسلامی تشکیل کونسل کے فرائض منصبی میں شامل ہے ممنون حسین صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان،میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ،سینٹر راجہ محمد ظفر الحق اور پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین حافظ محمد طاہر اشرفی کا میں ممنون اور مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس منصب کے لیئے نا چیز کو نامزد کیا اسلامی نظریاتی کونسل قوم کی رہنمائی اور معاشرے کی اسلامی تشکیل اور انسانی حقوق کے تحفظ کی اسلامی احکام کی روشنی میں سفارشات کو مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کریگی مملکت پاکستان کے اسلامی تشخص کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی اخلاقی اقدار و روایات کو جاری رکھے گی ہمارا دین علوم و فنون کی ترقی کا ہامی ہے ان اقدار کے استحکام میں پاکستان کا حقیقی استحکام مضمر ہے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نامزدگی پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے جن احباب نے مبارکباد دی اور حکومت کے اس فیصلہ کو خراج تحسین پیش کیا میں ان کا بے حد ممنون اور مشکور ہوں ۔