سجاول ضلع بھر میں ہفتہ صفائی و شجر کاری کی مہم شروع نہ ہوسکی،شہریوں کی جانب سے گندگی کے خلاف احتجاج

جمعہ 27 فروری 2015 22:59

سجاول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سجاول ضلع بھر میں ہفتہ صفائی و شجر کاری کی مہم شروع نہ ہوسکی ہے ،جبکہ شہریوں کی جانب سے گندگی کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ، سجاول کے وارڈ نمبر آٹھ ، نو ، دس ،اور گیارہ کے مکینوں کا کہناہے کہ سالوں سے جمع گندگی کو نہیں اٹھایا گیاہے اور شہرمیں بندگٹر سیلاب پھیلارہے ہیں ، شہرکے جامع مسجد چوک بازار میں بھی پانی کھڑا ہوگیاہے، حکومتی اعلان محض ڈھونگ ثابت ہورہاہے ، خصوصی مہم تودور کی بات ہے ، روزانہ کی صفائی بھی بندہے، علاوہ ازیں چوہڑجمالی،جاتی، میرپوربٹھورو، دڑو اور بیلو شہروں میں بھی کہیں بھی صفائی کا نظام درست نہیں کیاگیاہے، جاتی اور چوہڑشہروں میں ایڈمنسٹریٹرس کی جانب سے نمائشی فوٹو سیشن کرایاگیاہے، تاہم شجرکاری کے حوالے سے کہیں ایک پودا بھی نہیں لگایاگیاہے، عوام کا کہناہے متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے اس خصوصی مہم کو کاغذی سطح پر بناکر لاکھوں روپے کے ووچر بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے خلاف تحقیقات کرائی جائے ، علاوہ ازیں سجاول ضلع میں بلدیاتی اداروں کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف احتسابی اداروں کو بھی شکایات ارسال کی گئیں ہیں،

متعلقہ عنوان :