سجاول ضلع بھر میں اوپی ایس افسران کی وجہ سے بد انتظامی عروج پر پہنچ گئی،سجاول کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد چند اداروں میں ہی ضلعی افسران کا تقرر کیاگیا

جمعہ 27 فروری 2015 22:59

سجاول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سجاول ضلع بھر میں اوپی ایس افسران کی وجہ سے بد انتظامی عروج پر پہنچ گئی ہے ،سجاول کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد یہاں پرصرف چند اداروں میں ہی ضلعی افسران کا تقرر کیاگیاہے، جبکہ باقی تمام اداروں کو سابقہ ٹھٹھہ ضلع یا اوپی ایس افسران کے حوالے کردیاگیاہے جس سے بدانتظامی عروج پر پہونچ گئی ہے ، اور سائلین کو مختلف آفسوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، ضلع بھر میں اوپی ایس پر کام کرنے والے افسران کی نااھلی اور کام سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے بھی شدید مسائل پیدا ہورہے ہیں، سپریم کورٹ کے واضع حکم کے باوجود سجاول ضلع میں تعینات او پی ایس کو نہیں ہٹایاگیاہے ، اضافی چارج کے رحجان سے سیاسی مداخلت اور کرپشن بھی زور پکڑ گئی ہے، محکمہ روینیو ،اور آبپاشی کے علاوہ جنگلات، زراعت، صحت، بلدیات، لائیواسٹاک، اور دیگرمیں بھی بدانتظامی پیدا ہورہی ہے۔