شہید ارشاد مستوئی سچے نڈر اور بے باک صحافی تھے ، رحمت صالح بلوچ،

ارشاد مستوئی نے ہمیشہ غیر جانبدارنہ صحافت کو ترجیح دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، صوبائی وزیر

جمعہ 27 فروری 2015 22:54

جعفرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ شہید ارشاد مستوئی نا صرف سچا نڈر اور بے باک صحافی بلکہ اچھا دوست اور محسن بھی تھا شہید ارشاد مستوئی جیسے صحافی پیدا ہونا مشکل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ارشاد مستوئی کے بھائی سینئر صحافی سارنگ مستوئی سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے شہید ارشاد مستوئی کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد مستوئی ایک بے باک نڈر اور سچا صحافی ہونے کے علاوہ اچھا دوست اور محسن بھی تھاجبکہ ارشاد مستوئی نے ہمیشہ غیر جانبدارنہ صحافت کو ترجیح دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیااور شہید ارشاد مستوئی جیسے صحافی پیدا ہونا انتہائی مشکل ہے اس موقع پر انہوں نے شہید ارشاد مستوئی کے بھائی سینئر صحافی سارنگ مستوئی و دیگر لواحقین کو یقین دہانی کراتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد مستوئی کا مقدمے ،سرکاری مالی امداد اور نوکری کے معاملے میں اپنی زاتی دلچسپی لیتے ہوئے جلد شہید کے ورثاء کو انصاف دلائیں گے ا س موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء زر بی بی بلوچ،موسیٰ جان خلجی،ٹکری میراں بخش بلوچ ،میر محمد نعیم کھوسہ،چنگیز حئی بلوچ،میر علی حسن منجھو، ایڈوکیٹ راحب جان بلیدی،عبدالرسول بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :