کلی نیو نیچاری سمنگلی روڈگوناگوں مسائل سے دوچار ہے،حاجی نورمحمد،

علاقے میں ٹیوب ویل کی اشد ضرورت ہے ،علاقے کے مکین پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، ضروریات زندگی فراہمی کی جائیں ، سرپرست اعلیٰ تنظیم فلاح و بہبود نیو نیچاری

جمعہ 27 فروری 2015 22:54

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) تنظیم فلاح و بہبود نیو نیچاری سمنگلی روڈ کے سرپرست اعلیٰ حاجی نور محمد، عبدالرزاق، لعل بخش جتک، خوشحال خان اور دوسرے عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلی ہذا گوناگوں مسائل سے دوچار ہے جس میں پینے کے پانی کی قلت، صفائی اور دوسرے مسائل قابل ذکر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے منتخب ایم پی اے نے علاقے کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ٹیوب ویل کی اشد ضرورت ہے اور ٹیوب ویل کے لئے زمین بھی میسر ہے لیکن موجودہ ایم پی اے اس جانب توجہ نہیں دے رہے جس سے علاقے کے مکین پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جانب توجہ مبذول کرائے اور لوگوں کو زندگی کے ضروری ضروریات فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :