پاکستان میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 2.24فیصد کمی

جمعہ 27 فروری 2015 22:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی ختم ہو گئی اور رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.24 فیصد کم رہیں ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی53بنیادی اشیا میں سے آلو، ٹماٹر، پیاز ، انڈے ، چکن ، دالوں ، گھی ، چینی ، آٹے ، چاول سمیت16اشیاء کی قیمت میں 12فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے مقابلے میں چائے کی پتی ، خشک اور خشک دودھ سمیت صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں 1 فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا، جبکہ 31 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح منفی 2.24 فیصد رہی ۔ جبکہ ماہانہ 8 ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح منفی 1.28 فیصد ، ماہانہ 12ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لیے منفی 1.16 فیصد ، ماہانہ 18ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لیے یہ شرح منفی 1.51فیصد ، ماہانہ 35 ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لیے منفی 1.98فیصد اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ آمدنی والوں کے لیے منفی 3.11 فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :