تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کا جیکب آباد کے مختلف پرائمری اور مڈل اسکول کا دورہ کئی اساتذہ غیر حاضر ٹی ای او کا بھائی بھی اسکول میں موجود نہ تھا

جمعہ 27 فروری 2015 20:34

جیکب آباد (ااردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کا جیکب آباد کے مختلف پرائمری اور مڈل اسکول کا دورہ کئی اساتذہ غیر حاضر ٹی ای او کا بھائی بھی اسکول میں موجود نہ تھاتفصیلات کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد سدھایو نے گزشتہ روز جیکب آباد کے مڈل اور پرائمری اسکول کا اچانک دورہ کیا مڈل اسکول پھول باغ میں د س سے زائد اساتذہ غیر حاضر تھے جن میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کا بھائی پرائمری ٹیچر غلام علی بھی غیر حاضر تھا تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کے اچانک دورے پر اسکول عملے میں کھلبلی مچ گئی دوسری جانب رابطہ کرنے پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مشتاق سدھایو نے بتایاکہ بسمہ اللہ باغ اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے جبکہ مڈل اسکول پھول باغ کے پانچ اساتذہ غیر حاضر تھے انہوں نے کہاکہ میرابھائی غیر حاضر نہیں تھا وہ بعد میں آگیا تھا۔