حیدر آباد،انسان دوست فاؤنڈیشن کا ایچ ڈی اے واسا کی جانب سے ورک چارج ملازمین کی برطرفی اور انہیں مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 27 فروری 2015 20:33
حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) انسان دوست فاؤنڈیشن نے ایچ ڈی اے واسا کی جانب سے ورک چارج ملازمین کی برطرفی اور انہیں مستقل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا‘ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے‘ اس موقع پر نعیم نورانی ،ظہیر انصاری ،دانش قریشی ، آصف ، ماسٹرجمیل انصاری، اسلم عباسی ،نعیم آرائیں، شان راجپوت ، عرفان فانی ودیگر نے کہا کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد پرمسلط کرپٹ ڈائریکٹر جنرل نے حیدرآباد کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے، حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز کو ہڑپ کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے گلی کوچے اور اہم شاہراہیں سیوریج نظام کی تباہی کی وجہ سے گندے پانی کی جھیلوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اوسیوریج کی خرابی سے کروڑوں کی املاک تباہ ہورہی ہیں، ان کی عدم توجہی سے ادارہ میں کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ ایم ڈی واسا کی نااہلی سے شہریوں کو مضر صحت بدبودار پانی سپلائی کیا جارہاہے جس سے موذی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ پریٹ آباد کا فلٹر پلانٹ چاردیواری سے محروم ہے اور پلانٹ کی حدود میں رہنے والے اقلیتی افراد نہانے دھونے اور کپڑے دھلائی کیلئے بھی فلٹر پلانٹ کے تالابوں کو استعمال کررہے ہیں جبکہ پانی کو فلٹر کرنے والی اشیاء کا پلانٹ پر وجود بھی نہیں ہے ان اشیاء کو بالا ہی بالا فروخت کردیا جاتا ہے اور شہریوں کو ڈائریکٹر را واٹر فراہم کیا جارہاہے‘انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے کے ورک چارج اور کانڑیکٹ ملازمین سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور اس پر ظلم یہ کہ ایم ڈی واسا نے ورک چاج اور کانٹریکٹ ملازمین کی ادارہ سے بے دخلی کیلئے ایکسین کو ملازمین کی لسٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ایچ ڈی اے اور ایم ڈی واساادارہ ترقیات حیدرآباد کی تباہی کے درپے ہیں اس لئے لازم ہے کہ ا ن دونوں نااہل و کرپٹ افسران کو برطرف کرکے ان کے اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائے، ایچ ڈی اے کے ورک چارج اور کانڑیکٹ ملازمین ریگولر کیا جائے،بیل آوٹ پیکیج کے فنڈز جاری کئے جائیں اور کئی ماہ کی تنخوائیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات فوری ادا کئے جائیں اورحیدرآباد میں تباہ حال سیوریج نظام کی تعمیر نو اور پریٹ آباد فلٹرپلانٹ کی چار دیواری کی تعمیر اور شہریوں کو فلٹر پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے،پانی کے بل میں 80فیصد اضافہ کو واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا‘ ایچ ڈی اے دفاتر کا گھیراؤ اور عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.