حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری

جمعہ 27 فروری 2015 20:32

حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں‘ تفصیلات کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹیو فیسر محمد سلیم جاٹ کے احکامات پر نادہندگان سے واجبات کی 100فیصد وصولی اور بجلی چوروں کے خاتمہ کیلئے حیسکو ریجن کے 14اضلاع میں خصوصی طور پر ریکوری ٹیموں کی مدد سے گرینڈآپریشن جاری ہے‘ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل ون،حیدرآباد محمد اکبر دورانی ریکوری ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں‘ ایس ڈی اواطہر جاوید کا کہنا ہے کہ کاروائیوں کے دوران حیدرآباد رضوی سب ڈویژن کے علاقے میں24لاکھ سے زائد کے واجبات پر رینجرس آئس فیکٹری کی بجلی منقطع کی گئی جبکہ سٹیزن ہیرآباد ، میراں محمد شاہ سب ڈویژنوں اور ٹنڈو محمد خان ، نوابشاہ، بدین ، ٹھٹھہ ، ماتلی و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران نادہندگان کے 150بجلی کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں اور75غیرقانونی کنڈا کنکشن ہٹائے گئے ہیں‘ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں‘ اس کے علاوہ آج 10لاکھ 75ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے‘ مزید برآں آپریشن ڈویژن قاسم آباد نے بتایا کہ سٹیزن سب ڈویژن میں اللہ بچایو شور کے 1ٹیوب ویل کنکشنجس پر 12لاکھ 93ہزار روپے،رہائش گاہ کے 11لاکھ 96ہزار روپے کے واجبات ہیں جبکہ زین خان شورو کے ٹیوب ویل کنکشن پر 13لاکھ 50ہزار روپے کے واجبات ہیں جس کا کئی بار بجلی کا کنکشن کاٹنے کیلئے گئے ہیں جس پر ان لوگوں نے اپنے ہتھیار کے ساتھ ہم پر حملہ کیا اور دھمکیاں بھی دیں ہیں لیکن ہمارا مقصد بجلی کی 100فیصد وصولی کو یقینی بنانا ہے جس کو ہم پورا کریں گے‘ وا ضح رہے کہ اس وقت حیسکو کے وفاقی، صوبائی اور نجی صارفین پر 53ارب 95کروڑ 6لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں کے 2244کنکشن پر 1ارب89 کروڑ8لاکھ70ہزار روپے کے واجبات ہیں اور صوبائی حکومت کے اداروں کے 14020بجلی کے کنکشن پر 32ارب 29کروڑ40لاکھ روپے کے واجبات ہیں جبکہ نجی صارفین پر 19ارب 75کروڑ 79لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس کی 100فیصد وصولی کیلئینادہندگان سے واجبات کی وصولی مہم مزید تیزکر دی گئی ہے‘ واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے تمام آپریشن سب ڈویژن کے انچارج افسران کو سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ اپنی سب ڈویژنوں سے واجبات کی 100فیصد وصولی کو یقینی بنائیں جو صارف بجلی کا بل ادا نہیں کرتا اس کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں اور یہ کاروائیاں واجبات کی 100فیصد وصولی تک جاری رہیں گی‘ انہوں نے صارفین /عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے ذمہہ حیسکو کے واجبات فوری ادا کریں اور واجبات کی وصولی کیلئے حیسکو کا ساتھ دیں‘ نادہندگان سے واجبات کی وصولی اور بجلی چوروں کا خاتمہ کرنے میں حیسکو کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :