صوابی،پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام زمینداروں کے لئے ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 27 فروری 2015 19:40

صوابی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام فردوس آباد نمبر2پلوڈنڈ ڈپو میں زمینداروں کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد تمباکو کی فصل بڑھانا اور غیر معیاری (سواتی) تمباکو کی کاشت سے اجتناب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طر ف سے ریجنیل منیجر تلاوت خان ، بائنگ منیجر وقاص ضیاء ، اسرار خان اور سلیم خان نے نمائندگی کر تے ہوئے کہا کہ تمباکو زمینداروں کی رہنمائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے زمینداروں کو خبر دار کیا کہ غیر معیاری (سواتی) تمباکو کاشت کر نے سے اجتناب کریں۔

ملٹی نیشنل اور نیشنل تمباکو خریدنے والی کمپنیوں نے غیر معیاری (سواتی) تمباکو لگانے والوں کو ایگریمنٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ا سلئے آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ معیاری اقسام کے تمباکو کاشت کریں تاکہ خریداری کے دوران مشکلات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے غیر معیاری (سواتی) تمباکو کاشت نہ کر نے کے لئے ہائبرڈ کے مختلف اقسام زمینداروں کو دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :