خیبرپختونخوا ٹیکنیکل تعلیمی بورڈ (DAE)کے ضمنی امتحان 2014کے نتائج کا اعلان 2مارچ کو ہوگا

جمعہ 27 فروری 2015 19:28

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقدہ ڈپلومہ اف ایسوسی ایٹ انجینئر (DAE)کے ضمنی امتحان 2014کے نتائج کا اعلان 2مارچ 2015کو کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں میں کل 6293امیدواروں نے حصہ لیا تھا جس میں سے 3730امیدوار کامیاب قرار پائے اور مجموعی طور پر نتیجہ 59.27فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :