بھارت کے ان فارم تیز رفتار باؤلر محمد شامی گھٹنے کی انجری کا شکار،

متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں حصہ نہیں لیں گے

جمعہ 27 فروری 2015 18:57

بھارت کے ان فارم تیز رفتار باؤلر محمد شامی گھٹنے کی انجری کا شکار،

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) بھارت کے ان فارم تیز رفتار باؤلر محمد شامی گھٹنے کی انجری کے باعث ہفتہ کو پرتھ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں حصہ نہیں لیں گے،یہ بات ٹیم کی جانب سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں بتائی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف ہے،انہیں الٹراساؤنڈ گائیڈڈ انجکشن لگایا گیا ہے اور پول بی کے میچ میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں نہیں بتایا گیا کہ آیا 24سالہ کھلاڑی 6مارچ کو پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والا تیز رفتار باؤلر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف 35رنز کے عوض4 اور جنوبی افریقہ کے خلاف30رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ بھارت کے کامیاب ترین باؤلر ہیں۔دفاعی چیمپئن بھارت،دونوں میچ جیت کر4پوائنٹس کے ساتھ پول میں سرفہرست ہے۔تیز رفتار باؤلر بھونیش کمار یا آل راؤنڈر سٹیورٹ بنی متحدہ عرب امارات کے خلاف مقابلے میں شامی کی جگہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :