کراچی،صاف سرسبز سندھ اور پرامن سندھ مہم کے دوران گلشن اور جمشید زونز سے مجموعی طور پر1000 ٹن کچرا اٹھالیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 18:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) حق پرست ایم پی اے عدنان احمد نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی،سپرنٹینڈنگ انجینئر فضل محمود گل و دیگر کے ہمراہ بلدیہ شرقی میں صفائی و ستھرائی اور شجرکاری مہم کا تفصیلی معائنہ کرکے صفائی اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کے دونوں زونز گلشن اور جمشید میں مہم کے پانچویں دن مجموعی طور پر900ٹن کچرا اٹھا لیا گیاجبکہ اسٹیڈیم روڈاورصیبااختر روڈ کے اطراف سے جھاڑیوں کی کٹائی کی گئی اس کے ساتھ ساتھ شجرکاری کے سلسلے میں 13-D-1,13-D-2 ، گیلانی ریلوے جنگشن روڈ اور یوسی 08 کے اطراف کے علاقوں میں شجرکاری مہم کے ذریعیپودے لگائے گئے جبکہ مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ پر کلر کا کام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حق پرست ایم پی اے عدنان احمد نے میونسپل کمشنرمنظور حسین عباسی کے ہمراہ نیپا چورنگی کے اطراف فلاور بیڈ اور شجرکاری مہم کا معائنہ کیا اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی نے اس موقع پر کہا کہ " صاف سرسبزسندھ اور ُپر امن سندھ" کے ذریعے ضلع شرقی کے دونوں زونز میں صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ہی عوام کو بلدیاتی اداروں کی کاوشوں کی بدولت علاقائی سطح پر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :