ایس ایس پی جامشورو کی سخت ہدایت اور کاروائیوں کے باوجود کچی شراب فروخت کرنے والے ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے

جمعہ 27 فروری 2015 18:28

کوٹری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ایس ایس پی جامشورو کی سخت ہدایت اور کاروائیوں کے باوجود کچی شراب مین پوری گٹکا فروخت کرنے والے ایک بار پھر سرگرم ہونا شروع ہو گئے تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل ایس ایس پی جامشورو نعیم احمد شیخ کی سخت ہدایت پر کوٹری سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشوں گٹکا مین پوری کا کاروبار کرنے والوں کی خلاف بھر پور کریٹ ڈاون کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس سے ضلع بھرمیں منشیات کا کاروبار بہت حد تک ختم ہوا تھا تا ہم ایک بار پھر کوٹری ،سائٹ ایریا ،بہار کالونی، خدا کی بستی ،سمیت ضلع کے مختلف شہریوں میں کچی شراب اور مین پوری گٹکا فروخت کرنے والے افراد سرگرم ہو گئے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق کوٹری سمیت دیگر علاقوں کی پولیس کے مخصوص اہلکار اس کاروبار کی سرپرستی کرنے میں ملوث بتائے گئے ہیں جو کہ اپنے اعلیٰ افسرانوں کو دھوکا دیکر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جبکہ دو ماہ قبل منشیات فروشوں کے کریک ڈاون کو شہریوں سمیت سماجی حلقوں نے سراہاں تھا انہوں نے ایس ایس پی جامشورو نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ کاروبار کو ختم کرایا جائے جبکہ انہوں نے کوٹری المدینہ چوک پر قائم شراب خانے کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔