آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر9کروڑ ڈالر کمی سے 16 ارب ڈالر سے کم ہو گئے

جمعہ 27 فروری 2015 17:20

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کو قسط کی ادائی گی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے کم ہو گئے،ایک ہفتے کے دوران 9 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 94 کروڑ پر آ گئے۔ اِس دوران مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر گیارہ کروڑ کمی سے 11ارب 7 کروڑ ڈالر ہو گئی تاہم کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر دو کروڑ اضافے سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ پاکستان نے گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف کو 13 کروڑ 60 لاکھ قسط کی ادائیگی کی تھی ۔