جیکب آباد ،ایپکا کے شہید رہنما عبدالقدوس آفریدی کی پہلی برسی اے ڈی او آفس میں قرآن خوانی و خیرات

جمعہ 27 فروری 2015 17:17

جیکب آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) ایپکا کے شہید رہنما عبدالقدوس آفریدی کی پہلی برسی اے ڈی او آفس میں قرآن خوانی و خیرات ایپکا کا تعزیتی اجتماع خراج تحسین پیش تفصیلات کے مطابق ایپکا کے شہید رہنما عبدالقدوس آفریدی کی پہلی برسی کے موقع پر اے ڈی ای او آفس جیکب آباد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے کلرک برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر تعزیتی اجتماع بھی ہوا جس میں ایپکا کے مرکزی صدر دوست محمد بروہی ،صوبائی رہنما فتح محمد ابڑو،نصراللہ ڈومکی ،ضلعی صدر میر سہراب برڑو،سلیم دایو ،مراد سومرو،ممتاز کناسرو ،آغاغلام مصطفی پٹھان ،عاشق بھٹو،دانش آفریدی ودیگر نے ایپکا کے شہید رہنما عبدالقدوس آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے کلرک برادری کے حقوق کے لیے دن رات جدوجہد کی اسلام آباد تک دھرنوں میں کلرک برادری کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے وہ جیکب آباد کے ملازمین کے لیے ایک شفیق سایہ تھے جس سے آج جیکب آباد کے کلرک محروم ہیں انہوں نے عزم کیاکہ وہ مرحوم کے مشن پر عمل کرتے ہوئے کلرک برادری کے حقوق کے حصول کیلئے کوئی سودے بازی نہیں کرینگے اوران کی طرح کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :