حکومت پنجاب کی سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے پرائمری اور ایلمینٹری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ جاری

جمعہ 27 فروری 2015 17:05

سرگودھا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے پرائمری اور ایلمینٹری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کردی ہے ذرائع کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 1 ارب 67 کروڑ 64 لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جس سے سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر سمیت صوبہ کے 32 اضلاع کے پرائمری اور ایلمینٹری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا حکومت کی جانب سے سرگودھا ‘ خوشاب‘ میانوالی اور بھکر کیلئے 23 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :