ملازمین تنظیموں نے سیاست کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے‘ دفاتر کو تالے لگا کر سرکاری خزانہ کو پھکی دی جارہی ہے‘ فرض شناسی کی بجائے سیاسی دکان چمکا رکھی ہے‘حکومت کیخلاف نئی اپوزیشن جماعت سرکاری ملازمین کی ہے جس کو روکا نہ گیا تو یہ عوام الناس کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔ سائلین دفاتر میں خوار ہو رہے ہیں

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سٹڈی سرکل کے جنرل سیکرٹر ی نزاکت عباسی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 27 فروری 2015 16:27

مظفرآباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سٹڈی سرکل کے جنرل سیکرٹر ی نزاکت عباسی نے کہا ہے کہ ملازمین تنظیموں نے سیاست کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے‘ دفاتر کو تالے لگا کر سرکاری خزانہ کو پھکی دی جارہی ہے‘ فرض شناسی کی بجائے سیاسی دکان چمکا رکھی ہے‘حکومت کیخلاف نئی اپوزیشن جماعت سرکاری ملازمین کی ہے جس کو روکا نہ گیا تو یہ عوام الناس کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔

سائلین دفاتر میں خوار ہو رہے ہیں ‘آئے روز ملازمین دفاتر بند کر کے اپنی دکانیں چمکانے کیساتھ ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل بھی اعلیٰ حکام کو کئی بار آگاہ کرچکے ہیں کہ ملازمین تنظیمیں آباد ہونے کی وجہ سے آزادکشمیر کے تمام محکموں کے اندر اقرباء پروری ‘ رشوت‘ سفارش عروج پر ہے‘ ملازمین نے دفاتر جانا بند کررکھا ہے‘ جب الیکشن ہوتے ہیں تو سب سے بڑے سیاستدان یہی نظر آتے ہیں ان کیساتھ ہی تمام سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن میں ملازمین کے جوڑ توڑ میں ساتھ ہوتی ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر یوتھ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ میں ملازمین نے اپنی اپنی سیاست چمکارکھی ہے کوئی گولڈ میڈلسٹ تو کوئی چیئرمین‘ باتیں ایسی کرتے ہیں کہ ریاست کا دارو مدار آزادکشمیر کے حکومت کے سر نہیں بلکہ ان کے چیئرمینوں کھڑپینجوں کے سر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر ہر گز قبول نہیں کہ دفاتر بند کر کے سائلین کو خوار کیا جائے۔

دفاتر کو تالہ بندی کے بجائے اپنے جائز مطالبات کو اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا جائے ۔ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کو تمام جائز سہولیات میسر ہو رہی ہے۔ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں مگر ملازمین کے گھر میں کبھی چولہے بجھے نہیں ہیں۔ اگر ایسے سسٹم کو روکا نہ گیا تو ریاست کے اندر ایسی ریاستیں پروان چڑھیں گی جن کاخمیازہ ہر حکمران جماعت سمیت عوام الناس کو بھگنتا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :