کراچی، سانحہ عباس ٹاوٴن کی دوسری برسی کے انتظامات،علامہ عون نقوی مرکزی اجتماع سے خطاب کرینگے

جمعہ 27 فروری 2015 16:16

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) سانحہ عباس ٹاوٴن کے شہداء کی دوسری برسی کے انتظامات کیلئے اجلاس عباس ٹاوٴن میں مولانا محمد عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں برسی کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ،اجلاس میں حکیم محمد احمد زیدی نے بتایا کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر مرکزی مجلس ترحیم اور تعزیتی جلسہ منگل 3مارچ کو بعد نمازمغربین جامع مسجد مصطفی عباس ٹاوٴن گلشن اقبال میں ہوگا جس سے نامور علماء کرام اور شعراء خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکزی خطاب مولانا محمد عون نقوی کرینگے اور خصوصی نوحہ انجمن کاروان عزاء کے سید عرفان حیدر پیش کرینگے،اجتماع میں ملک کی نامور شخصیات ،قومی و ملی رہنماء اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اراکین شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :