سرگودھا ، میٹرک کے امتحانات2مارچ سے شروع ہونگے، امتحانی مراکز کی 100 گز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ

جمعہ 27 فروری 2015 16:15

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے میٹرک امتخانات دو مارچ 2015 سے شروع ہو نگے جس کیلئے سر گودھا ، میا نوالی ،خوشاب، بھکر میں امتحانی سنٹرز قائم کردیئے گئے اس امتخان میٹرک سالانہ امتحان 2015کے سلسلہ میں ڈی سی او زنے دفعہ 144 نافذ کر تے ہوئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں امتحان کے امیدواروں او رنگران عملہ کے سوا دیگر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

نیز اس حکم کے تحت امتحانی مراکز کی حدود میں کسی بھی شخص کو امتحان سے پہلے یا امتحان کے دوران کسی قسم کی گائیڈ بک ‘ حل شدہ پرچے اور کتاب لے جانے کی ہر گز اجازت نہ ہو گی ۔ اسی طرح اس حکم کے تحت امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں موبائل فون کے استعمال او رپانچ سو گز کی حدود میں فوٹو مشین نصب کرنے کی بھی اجازت نہ ہو گی۔