کالاشاہ کاکو، دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں،5 افراد شدید ز خمی

جمعہ 27 فروری 2015 16:15

کالاشاہ کاکو(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)دوتیزرفتارموٹرسائیکلیں موڑکاٹنے کے دوران بے قابوہوکرآپس میں ٹکراجانے سے پانچ افرادشدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آبادی ریانپورہ کے رہائشی عمیراورفرخ موٹرسائیکل پرسوارہوکر علی پورٹبہ جارہے تھے کہ نون گاؤں کے قریب موڑکاٹنے کے دوران تیزرفتاری کے سبب بے قابوہوکرمخالف سمت سے آنیوالی دوسری تیزرفتارموٹرسائیکل کیساتھ جاٹکرائے جسکے نتیجہ میں مذکورہ افرادسمیت زخمی راناعرفان،منظور،فیصل اورفرخ وغیرہ شدیدزخمی ہوگئے ۔ جنہیں ریسکیو1122مریدکے سیکٹرکی امدادی ٹیموں نے فوری طبی امدادکی غرض سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچایاجہاں پرعرفان اورعمیرکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔