سرگودھا پولیس کی کارروائی، مطلوب خاتون سمیت 11 اشتہاری مجرمان، ایک عدالتی مفرور گرفتار

جمعہ 27 فروری 2015 16:15

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب خاتون سمیت 1 1مجرمان اشتہاریوں اور1 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہپور صدر پولیس نے اللہ دتہ سکنہ بنگلہ حسین شاہ ،تھانہ جھاوریاں پولیس نے داری سکنہ کھوہ اللہ بخش ،تھانہ ساجد شہید پولیس نے گل زیب سکنہ شمشیر ٹاؤن ،تھانہ اربن ایریا پولیس نے مسماة گلزاراں بی بی سکنہ شاہ حسین شاہ پور ،تھانہ ساہیوال پولیس نے اللہ دتہ سکنہ ساہیوال ،ذیشان سکنہ ساہیوال،تھانہ عطاء شہید پولیس نے ظفرسکنہ لالیاں چنیوٹ ،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ارسلان سکنہ چک نمبر30شمالی،تھانہ کوٹمومن پولیس نے رفاقت سکنہ کوٹمومن ،تھانہ لکسیاں پولیس نے منیر سکنہ بہک لڑکا اور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے طاہر سکنہ چک نمبر78جنوبی اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے ساجد علی سکنہ رحمانپورہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :