سرگودھا پولیس کی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

جمعہ 27 فروری 2015 16:15

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) سرگودھا پولیس نے ہیروئن1660گرام، چرس 730گرام ،شراب57بوتل، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اربن ایریا پولیس نے قاسم سکنہ بستی عیسائیاں عید گاہ سے ہیروئن 250گرام معہ وٹک رقم 450روپے،محمد شاہد سکنہ گلی نمبر2اربن ایریا سے ہیروئن 210گرام،تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد اعجاز سکنہ چک نمبر107جنوبی سے ہیروئن 735گرام ،شوکت علی سکنہ چک نمبر107جنوبی سے ہیروئن765گرام ،تھانہ صدر پولیس نے عبدالخالق سکنہ چک نمبر79جنوبی سے چرس 470گرام،تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد آصف سکنہ سلیقہ سے چرس 260گرام ،تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد رمضان سکنہ معظم آباد سے شراب 56بوتل،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ظفر اللہ سکنہ نور والا سے شراب 1بوتل ۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد شہزاد سکنہ بلاک نمبر29ریوالور 32بور ،تھانہ ساہیوال پولیس نے توقیر عباس سکنہ ساہیوال سے بندوق 12بور معہ1کارتوس ،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عنصر سکنہ چک نمبر164شمالی سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :