ا یم آرآئی رپورٹ نے احمد شہزاد کی انجری کا بھانڈا پھوڑدیا

جمعہ 27 فروری 2015 15:43

ا یم آرآئی رپورٹ نے احمد شہزاد کی انجری کا بھانڈا پھوڑدیا

برسبین(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء )قومی کرکٹ کے اوپنراحمد شہزاد ٹیم انتظامیہ کے لیے درد سر بن گئے ہیں اور انکی انجری سے متعلق بہانے بازیوں کا ڈرامہ ایم آر آئی رپورٹ نے کھول دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے اپنے پاﺅں کی ایڑھی میں درد کی شکایت کی تھی جس پر احمد شہزاد کا میڈیکل ٹیسٹ کرایاگیااورقومی کرکٹرکی انجری بہانہ نکلی ، ایم آرآئی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑدیا۔

(جاری ہے)

فریوتھراپسٹ بریڈروبنسن کے مطابق ہرمرتبہ احمد شہزاد مختلف انداز میں لنگڑاتے تھے ، انجری مشکوک ہے جس کی شکایت فزیوتھراپسٹ نے ٹیم منیجمنٹ سے کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ احمد شہزاد سخت ٹریننگ کی وجہ سے ناخوش تھے اور وہ ٹریننگ سے بچناچاہتے تھے ۔ سابق کرکٹرز کا کہناتھاکہ اب ہر کھلاڑی سکیننگ کراسکتاہے ، اگر احمد شہزاد نے واقعی آنکھیں چرانے کی کوشش کی ہے تو اُسے فی الفور واپس بلالیاجاناچاہیے ۔

ا یم آرآئی رپورٹ نے احمد شہزاد کی انجری کا بھانڈا پھوڑدیا