ورلڈ کپ :ویسٹ‌ انڈیز کی 63 پر7وکٹیں گر گئیں‌

جمعہ 27 فروری 2015 14:40

ورلڈ کپ :ویسٹ‌ انڈیز کی 63 پر7وکٹیں گر گئیں‌

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2015ء) ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 409‌ رنز کا ہدف دیا ہے , اے بی ڈی ویلیئرز نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 66 گیندوں‌پر 162 رنز کی اننگز کھیلی ,ہاشم آملہ 65 , ڈوپلیسی 62‌ , اور روسو نے 61‌ رنز بنائے , ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے اپنے دس اوورز میں‌ 104‌ رنز دے ڈالے , ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے ایک , رسل اور گیل نے دو دو کھلاڑیوں‌کو آئوٹ کیا , ہدف کے تعاقب میں‌ ویسٹ انڈیز کی سات وکٹیں‌صرف 63 رنز پر گر گئی ہیں‌, ڈیون سمتھ 31 ,کرس گیل 3 ,سیموئیلز 0 ,کارٹر 10 اور لینڈل سمنز بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے , عمران طاہر اور کائل ایبٹ نے دو دو اور مورنی مورکل نے ایک وکٹ حاصل کیں.